شادی کا رشتہ دنیا کے سب سے اچھے رشتوں میں سے ایک ہے لیکن شوبز ستارے کئیریر کے چکر میں اسے کئی مرتبہ چھپاتے بھی ہیں۔ اس کی زندہ مثال مشہور بھارتی اداکارہ امرتا راؤ ہے جو کہ فلم " میں ہوں نا" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
انکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیئریر کو بچانے کیلئے 2 سال تک دنیا سے اپنی شادی کو چھپایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے اپنے نئے یوٹیوب شو"کپل آف کنگز" میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ در حقیقت انہوں نے شادی 2014 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتا ڈالا کہ شوہر انمول نے جب شادی کا کہا تو کئی بار انہوں نے منع کر دیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ بالی ووڈ میں شادیوں کے بعد کیئریر میں دوبارہ وہ مقام نہیں حاصل ہوتا ۔اس لیے وہ شادی کیلئے تیار نا تھیں۔
مزید یہ کہ شوہر انہیں مشورہ دیا کہ اگر ہم 4 سے 5 سال اپنا رشتہ چھپا رہے ہیں تو کیوں نا خفیہ شادی کر لیں اور اس کو بھی دنیا کے سامنے ظاہر نہ کریں۔ یہ مشورہ سن کر میں نے شادی کیلئے فوراََ ہاں کر دی۔ امرتا کے مطابق اس خفیہ شادی میں خاندان کے بھی بہت سے افراد شریک نہیں تھے۔
پروگرام کے آخر میں جوڑے نے بتایا کہ ان کی شادی 15 مئی 2014 کو ہوئی تھی لیکن اس کا اعلان ہم نے 2016 میں کیا تھا۔یاد رہے کہ 2020 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس مشہور جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ویر رکھا ہے۔
اس حوالے سے امریتا راؤ کے شوہر انمول نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر والدین اور اولاد کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں
امریتا راؤ اور اُن کے شوہر نے اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انمول نے لکھا کہ ہماری دُنیا، ہمارے بیٹے ویر سے ملیے۔ امریتا راؤ کے شوہر نے بیٹے کی پیدائش پر شکر ادا کرتے ہوئے پیغام کے آخر میں اپنا اور اہلیہ کا نام بھی لکھا ہے۔