سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق تو بہت سی خبریں موجود ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے سابق صدر ایوب خان کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ بین الااقوامی طور پر پاکستان کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گئے، اپنے منفرد انداز اور عالمی تعلقات کی بنا پر کئی مشہور شخصیات پاکستان بھی آئیں۔
صدر ایوب خان پہلے مارشل لاء کے حوالے سے جانے جاتے تھے، لیکن ان کی وجہ شہرت صرف یہی نہیں ہے بلکہ طرز حکمرانی بھی ہے، اگرچہ میڈیا کے کئی حلقے ان کے طرز حکمرانی پر سوالات اٹھاتے ہیں اور ان پر الزامات بھی عائد کیے جاتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود ایوب خان آج تک پاکستان میں یاد کیے جاتے ہیں۔ ایوب خان اور ولی آف سوات کے درمیان بھی ایک ایسا رشتہ ہے جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ریاست سوات کے آخری ولی عہد اورنگزیب اور ایوب خان آپس میں رشتہ دار تھے، جی ہاں میاں گل اورنگزیب صدر ایوب خان کے داماد تھے، یعنی صدر ایوب خان کی بیٹی نسیم کی شادی سوات کے آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب سے ہوئی تھی۔
صدر ایوب خان کی بیٹی ان دنوں اپنی جوانی کے دور میں تھی، سفید رنگ، خوبصورت آنکھیں اور زمانے کے حساب سے اپ ٹو ڈیٹ رکھنا نسیم کو بخوبی آتا تھا، لیکن ساتھ ہی ساتھ نسیم ایک ایسے اخلاق کی مالک تھیں جس سے ہر کوئی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے تھے، والد کے ساتھ ہر تقریب میں نسیم شرکت کرتیں اور توجہ حاصل کر لیتیں۔
وہ جب کبھی کسی سے ملتیں تو چہرے پر مسکراہٹ ہوتی اور سامنے والے کو عزت دیتے ہوئے بات کرتیں جس سے سامنے والا بھی توجہ حاصل کر لیتا۔ ولی عہد بھی نسیم کی اسی ادا پر فدا تھے۔
ڈان کی رپورٹ میں صدر ایوب خان کی بیٹی نسیم اور آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب کے بارے میں بتایا گیا تھا، میاں گل اورنگزیب کے والد نے پہلے بیٹے یعنی اورنگزیب کو وراثت سے الگ کر دیا اور سائیڈو شریف کا ماربل محل چھوٹے بیٹے کے حوالے کر دیا۔
اس کے بعد شہزادے اورنگزیب اور ان کے والد کی پھر کبھی بات نہیں ہو سکی، آخری وقت تک میاں گل اورنگزیب اسی گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے جو کہ ان کی اہلیہ نسیم کی جانب سے اُس وقت تیار کیا گیا تھا جب ایوب خان نے اسلام آباد کو دارالحکومت کا درجہ دیا تھا۔
یہ گھر نسیم نے خود تیار کرایا تھا، یہی وجہ تھی شوہر اسی گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔ میاں گل اورنگزیب 2014 میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
میاں گل اورنگزیب کی زندگی میں بے انتہا نشیب و فراز آئے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ ان کی خوشی ان کی اہلیہ کے ساتھ تھی جو آخری وقت تک ساتھ رہے۔