بلاول بیٹا تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بلاول کے بیان پر کیا جواب دیا؟

image

"میرے والد ایک معزز اور ایمان دار شخص تھے۔ بیٹا بلاول تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے میرا 1994 سے ٹیکسٹائل کا بزنس ہے"

یہ الفاظ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بلاول بھٹو کے پچھلے بیان کے جواب میں ادا کیے۔ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ علیمہ باجی نے سلائی مشینوں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی۔ سلائی مشینوں سے اتنا پیسہ بنا لیا۔

افسوس کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام. کرنے والوں کا مذاق بنایا جاتا ہے

علیمہ خان نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام ان سلائی مشینوں پر ہی ہوتا ہے یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا کے سامنے مذاق اڑایا جاتا ہے جبکہ ان محنت کشوں کی وجہ سے یہ انڈسٹری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US