یہ چائے میں پیزا ڈال کر کھاتے ہیں ۔۔ چند مقبول سیاست دان جو کھانے کے وقت ہاتھ نہیں روک پاتے

image

سوشل میڈیا پر پاکستان کی مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ دلچسپی اور حیرت کا باعث بنتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نواز شریف:

عام طور پر تو پاکستان مسلم ن کے سربراہ نواز شریف دیسی کھانا ہی پسند کرتے ہیں، چاہے پھر کوئی تقریب ہو یا سرکاری محفل نواز شریف مہمانوں کی خاطر توازع دیسی اور مرغن غذاؤں سے ہی کراتے ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خود نواز مرغن غذاؤں کو پسند کرتے ہیں۔ نواز شریف کی ایک ایسی ہی پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں نواز شریف موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں نواز شریف دیسی مرغن غذاؤں کو خوب لطف اندوز ہو کر کھا رہے ہیں۔ جبکہ نواز شریف کو دہی بے حد پسند ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر ڈشز کے ساتھ دہی بھی ٹیبل پر موجود ہے۔

عمران خان:

وزیر اعظم عمران خان اپنی فٹنس کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، مگر جب خان صاحب مصروف ہوتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ کیا چیز کس طرح کھا رہے ہیں، بس جسم کو انرجی دینے کے لیے کھاتے ہیں۔ ایک ایسی ہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب چائے میں پیزا ڈبو کر کھا رہے ہیں۔

بالکل اسی طرح جیسے کہ بسکٹ چائے میں ڈبویا جاتا ہے۔ شاید مصروفیت کا اثر تھا جب ہی خان صاحب کو یہ احساس نہیں ہوا کہ انہوں نے پیزا اور چائے کا ایک نیا کامبینیشن متعارف کرایا ہے۔

آصف علی زرداری:

عام طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ آصف علی زرداری بھی مرغن غذائیں کھاتے ہوں گے مگر سابق صدر عام اور سادہ کھانا ہی کھاتے ہیں۔ جبکہ آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈشز بھی سبزیاں اور دال چاول ہیں۔

سابق صدر کی غذا میں سبزیوں اور دالوں کا خاص استعمال ہوتا ہے، جسے وہ خود بھی پسند کرتے ہیں۔

شیخ رشید:

شیخ رشید ویسے تو مرغن غزاؤں کے شوقین ہیں اور اتوار کے روز باقاعدہ طور پر مرغ چھولے اور پائے چھولے سے ناشتہ کرتے ہیں۔

لیکن جب جلسے جلوس میں ہوتے ہیں تو اس وقت جو کچھ بھی ملتا ہے بس کھا لیتے ہیں۔ ایسا اس لیے نہیں کہ سادہ انسان ہیں، بلکہ اس لیے کہ شیخ رشید خالی پیٹ جو آئے غنیمت سمجھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران شیخ رشید پلاؤ میں موجود چکن کی ٹانگ سے کشتی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

اس صورتحال کو دیکھ کر عمران خان شرما رہے تھے اور جہانگیر ترین ہنس رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US