میرے کپڑے بھیج دیں اب پاکستان میں رہوں گا.. غیر ملکی تماشائی کا والدہ کو دلچسپ پیغام

image

ویسے تو جب بھی کوئی غیر ملکی پاکستان آتا ہے یہیں کا ہو کر رہ جاتا ہے اس سلسلے میں شنیرا اکرم سے لے کر روزی گبرئیل اور سنتھیا ڈی رچی کے نام نمایاں ہیں لیکن حال ہی میں ایک غیر ملکی تماشائی جو میچ دیکھنے پاکستان آئے ہوئے ہیں انھیں پاکستان اتنا بھایا کہ اب واپس نہیں جانا چاہتے اور اس حوالے سے اپنی والدہ کو پیغام بھی بھیج رہے ہیں۔

میرے کپڑے بھیج دیں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہی لوگوں میں ایک غیر ملکی نوجوان کے ہاتھ میں انتہائی دلچسپ پلے کارڈ نظر آیا جس پر لکھا تھا کہ "ماں میں پاکستان منتقل ہورہا ہوں میرے کپڑے بھیج دیں"۔

مزار قائد کی تصویر

پیغام کے ساتھ ہی قائد اعظم کے مزار اور پاکستان کے پرچم کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے۔ نوجوان کی تصویر پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر شئیر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US