کیا دنبہ آپ کو جان سے بھی مار سکتا ہے؟ جانیے ان دو جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات

image

دنیا میں ایسی کئی چیزیں جو کہ آنکھوں کے سامنے ہوتی ہیں مگر انسان سوچ ہی نہیں پاتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گرگٹ رنگ کیوں بدلتا ہے؟

گرگٹ ایک ایسا جانور ہے جو کہ اپنا رنگ تبدیل کرتا رہتا ہے، عام طور پر یہ جانور شہری علاقوں میں موجود نہیں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے واقفیت بہت کم لوگوں کی ہوتی ہے۔

چھپکلی کی طرح دکھائی دینے والا گرگٹ محاوروں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ انہوں نے گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیا۔

گرگٹ رنگ بدلنے میں دیر نہیں کرتا، جس رنگ کی چیز کے پاس موجود ہو ویسا ہی رنگ اپنا لیتا ہے اور یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں آتا۔ دنیا میں بھر گرگٹ کی 160 سے زیادہ اقسام موجود ہیں۔ اس کا قد 0.6 انچ سے لے کر 30 انچ تک ہوتا ہے ۔ گرگٹ اپنی دونوں آنکھیوں کو ایک کی وقت دو مختلف سمتوں میں گھما سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وقت اور موقع کی مناسبت سے فوری رنگ بدل لیتا ہے۔

گرگٹ میں پائے جانے والے زیلی خلیے کو میلانوفورز کہتے ہیں۔ جو اس کی کھال کے اندر تہوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں اور مختلف رنگ اپنے اندر چھپائے رکھتے ہیں۔ گرگٹ ان میلانوفورز کو کھول کر اور بند کر کے اپنے جسم کا رنگ بدل لیتے ہیں۔

دنبہ ٹکر کیوں مارتا ہے؟

عام طور پر دنبے کو حلال جانور کے روپ میں بکرا عید سے پہلے ہی دیکھا جاتا ہے، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہ جانور ٹکر مارتا کیوں ہے؟

دنبہ کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ٹکر مارتا ہے جو کہ آپ کو بھی حیران کر دیں گے۔ ہر جانور اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی ایسا عمل کرتا ہے جو کہ اسے منفرد بنا دیتا ہے۔

لیکن دنبہ ایک ایسا واحد جانور ہے جو کہ دنبی کی توجہ حاصل کرنے لیے اور علاقے میں اپنی گھات بٹھانے کے لیے دوسرے دنبے کو ٹکریں مارتا ہے۔ لیکن صرف دنبے کو ہی نہیں بلکہ انسان کو بھی ٹکریں مارتا ہے۔

دنبہ کچھ چند وجوہات کی بنا پر ٹکریں مارتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جانور کو کسی خطرے کا علم ہو گیا ہو یا پھر وہ کچھ زیادہ ہی طاقتور ہو گیا ہو۔

عام طور پر دنبہ افزائش کے موسم سے پہلے یا دوران ٹکریں مارتا ہے، تاکہ دیگر دنبیوں کی توجہ حاصل کر سکے۔ جبکہ گرم موسم میں اس طرح فعال نہیں ہوتا۔

دنبہ ہر اس چیز کو خطرہ سمجھتا ہے جو کہ اس کے لیے غیر تسلی بخش اور اس پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔ پھر چاہے وہ انسان ہو، جانور ہو یا پھر کوئی پلاسٹک کی چیز۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US