دانتوں کو صاف کرتا ہے اور ۔۔ دنیا کا انوکھا شخص جو سانپ کو روزانہ نہلاتا ہے، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

آپ نے لوگوں کو اپنے پالتو جانور کو نہلاتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا، کوئی اپنے کتے کو نہلا رہا ہوتا ہے تو کوئی بلی کو، اور تو اور قربانی کے دنوں میں لوگ اپنے قربانی کے جانور کو بھی نہلا رہے ہوتے ہیں۔

مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اپنے سانپ کو نہلا رہا ہے۔

سانپ کو نہلاتا شخص بے خوف ہو کر اسے اٹھا رہا تھا جبکہ اس کے سر پر بھی پانی پائپ لگا رہا تھا، جس کی وجہ سے ایک لمحے کو سانپ تنگ ہو گیا تھا۔

کالے اور لمبے سانپ کو یہ شخص اس طرح نہلا رہا ہے جیسے کہ پالتو جانور ہو، اس سانپ کو صرف نہلایا ہی نہیں گیا بلکہ باقاعدہ طور پر اس کے دانت بھی صاف کیے جاتے ہیں۔

دانت صاف کرنے کے لیے یہ شخص سانپ کے منہ کر پکڑ کر چھوٹے سے لکڑی کے تنکے سے دانتوں کو صاف کر رہا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہے کوئی اسے خبردار رہنے کا مشورہ دے رہا تھا تو کوئی کہہ رہا تھا کہ سانپ سے دوستی خطرناک ہو سکتی ہے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پیج کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ اس سانپ کو روزانہ نہلایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US