ناریل کے درخت کا مالک حیران رہ گیا ۔۔ دیکھیے عقلمند طوطا چھپ کر ناریل کے پانی کا مزاح کس طرح لے رہا تھا؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں انسانوں کے ساتھ ساتھ عقلمند جانوروں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خوبصورت طوطے کو دیکھا جا سکتا ہے، عام طور پر خوبصورت طوطے ہی سب کو بھا جاتے ہیں، پھر چاہے وہ عقلمند ہوں یا نہ ہوں۔

لیکن ان کی خوبصورتی ہی ایسی ہوتی ہے کہ انسان اس پر رشک کرنے لگتا ہے، لیکن ویڈیو میں دکھائی دینے والا طوطا کچھ مختلف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوطا کس طرح ناریل کے درخت پر ناریل کو چونچ سے نکال کر اسے پہلے باہر کی طرف لایا اور بڑے آرام سے ناریل کا پانی پینے لگا۔

پہلے طوطے نے ناریل کے اوپری حصے کو چونچ سے کھولا اور پھر گردن اوپر کر کے ناریل کے پانی کا مزاح اٹھاتا رہا، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جار ہا ہے جبکہ کچھ صارفین کو طوطے کی عقلمندی پر اس حد تک حیرت زدہ تھے کہ یقین ہی نہیں کر پا رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US