پہلے لڑکیاں گھر سے رخصت ہوتے ہوئے رویا کرتی تھیں مگر اب ہنستی ہیں ۔۔ دیکھیے ایسی دلہن کی ویڈیو جو اپنی شادی میں گھر والوں سے رونے کو کہتی رہی؟

image

لڑکا ہو یا لڑکی شادی کا دن ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم دن ہوتا ہے ۔ یہ رسم برسوں سے چلی آ رہی ہے کہ دلہن اپنے گھر سے اپنے دولہے کے گھر جاتے ہوئے خوب روتی ہے جسے ہم وداعی کی رسم کہتے ہیں۔

اس موقعے پر والدین ، بہن بھائی اور دیگر رشتے دار سب ہی کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں کہ آج ہمارے گھر کی رونق کسی اور گھر کی ہو گئی، مگر اب ایسا نہیں ہوتا۔

بات دراصل یہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک معصوم سی چہرے والی دلہن کی ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے گھر سے الوداع ہو رہی ہے اور سجی سنوری کار میں بیٹھی ہے مگر نہ تو خود روتی اور نہ ہی گھر والے روتے ہیں تو وہ ان سے اس موقعے پر کہتی ہے کہ آپ لوگ رو کیوں نہیں رہے رو نا۔

جس پر اہلخانہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں روئیں، ہمارا میک اپ خراب ہو گا۔ خیال رہے کہیہ تو بس گھر والؤں کا اپنی بیٹی کے ساتھ ایک چھوٹا سا مذاق تھا ورنہ یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ بیٹی کے گھر سے جانے پر ہر شخص پریشان اور دکھی تو ہوتا ہے۔

ویسے بھی آج کل سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتیں ہیں جن میں دلہنیں رویا نہیں کرتیں اور اس معاملے پر ہر لڑکی کا اپنا ایک سوچنے کلا زاویہ ہے کہ رونا چاہیے یا نہیں، بہر حال عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ اب دور بد ل چکا ہے اور لڑکیاں سمجھتیں ہیں کہ رونے سے انکا میک اپ کہیں خراب نا ہو جائے۔

اس ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے سوشل میڈیا پر 325 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 3 ہزار لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ 400 افراد اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

مزید یہ کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویہ ویڈیو پاکستان ہی کی ہے۔ یہی نہیں اس سے پہلے بھی دلہنوں کی سو شل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں مگر وہ کچھ غصے میں نظر آ ئیں۔

دلہن کے لہنگے پر بیٹھ جانے والی بچی:

اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس بچی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہے جس سے دلہن اکتاہٹ محسوس کر رہی ہے کیونکہ یہ بچی اس کے لہنگے پر آ کر بیٹھ گئی ہے جس سے یہ لہنگا خراب ہو رہا ہے۔

تو اب بچی کی اس حرکت سے دلہن کو غصہ آگیا تو اس نے معصوم بچی کو اتنا زور سے تھپڑ مارا کہ وہ صوفے سے اٹھ کر نیچے گر گئی اور شدید رونے لگی۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے اور اسکی مقبولیت کا اندازہ ہمیں اس بات سے بھی ہو سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 353 ہزار لوگ دیکھ سکے ہیں اور 5 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

شادی کی تقریب میں صرف دلہن ہی نہیں کسی بھی عورت کی سج دھج اگر کوئی خراب کرتا ہے تو اسے غصہ آ ہی جاتا ہے جیسا کہ اس ویڈیو میں آپ سب دیکھ ہی سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow