بیٹا الیکشن جیت گیا مگر ماں اب بھی جھاڑو دے رہی ہے ۔۔ پہلی بار اسمبلی کا ممبر بننے والا شخص والدہ کو جھاڑو دینے سے کیوں نہ روک سکا؟

image

سوشل میڈیا پر ہر طرح کی خبریں موجود ہوتی ہیں، سیاست دانوں سے متعلق بھی کئی ایسی خبریں دیکھی جا سکتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی ایک سیاست دان کے بارے میں بتائیں گے۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے لبھ سنگھ نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب ان کی والدہ سے متعلق خبر سامنے آئی۔

حال ہی میں بھارتی ریاستوں میں انتخابات ہوئے تھے، جس میں کچھ ایسے نتائج سامنے آئے ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

بلدیو کور نامی خاتون مقامی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں جھاڑو دیتی ہیں، جبکہ وہ اپنا گذر بسر اسی طرح کرتی ہیں۔ بلدیو کور کے بیٹے نے پنجاب کے الیکشن میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ کو شکست دی ہے۔

لبھ سنگھ کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار چرنجیت سنگھ کا تعلق کانگریس سے۔ 35 سالہ لبھ سنگھ نے اپنی کیمپین میں جی جان لگا دی تھی، والدہ کی سپورٹ کے ساتھ انہوں نے کانگریس کے وزیر اعلیٰ کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کا ممبر بننے کے باوجود والدہ بیٹے کے لیے فخر تو محسوس کر رہی ہیں مگر اپنی نوکری کو چھوڑنے سے انکاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی نوکری جاری رکھوں گی۔ جھاڑو زندگی کا ایک اہم کام ہے۔

واضح رہے بھارت میں ریاستی انتخابات نے جہاں بڑی بڑی جماعتوں کو حیران کیا ہے وہیں بی جے پی کی مسلم اکثریتی ریاست اتر پردیش میں جیت سے سب کو تشویش میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US