وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں ۔۔ اب بلاول بھٹو کی باری ہے ٹرول کرنے کی، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر آج کل بلاول بھٹو کی اردو کو لے کر کافی دلچسپ میمز شئیر کی جا رہی ہیں جبکہ خود وزیر اعظم عمران خان بھی اس حوالے سے بات کر چکے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

وزیر اعظم کے طنزیہ بیان پر بلاول بھٹو کی جانب سے بھی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بلاول نے ان مواقع کا ذکر کیا ہے جس میں خان صاحب نے تقریر کے دوران اردو زبان کے ساتھ زیادتی کی۔

اپنی تقریر میں خان صاحب نے کئی مواقع پر کچھ اس طرح اردو بولی ہے جسے سن کر سب متوجہ ہو گئے ہیں۔

لیکن اب بلاول کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر ردعمل دیا گیا ہے، اس ویڈیو میں نہ صرف مختلف مواقع کا ذکر کیا گیا بلکہ میمز کی صورت میں ایک منفرد اور دلچسپ انداز میں بتایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی میمز کو شامل کیا گیا تھا جس سے ویڈیو کو مزید دلچسپی مل گئی۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کی اردو سے متعلق دلچسپ تبصرے دیے جا رہے ہیں جبکہ ان کی کانپیں ٹانگ والی ویڈیو بھی کافی وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US