سونا اتنا مہنگا ہوگیا کہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سونے کو بڑی مقدار میں سمگل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کوئی ایران بارڈر کے راستے سونے کو چھپا کر لے جانے کی کوششیں کر رہا ہے تو کوئی اپنے بیگوں میں چھپا کر لے جانا چاہتا ہے۔ جو کامیاب ہوگئے وہ سونے کو دگنے داموں میں دیگر ممالک میں جا کر فروخت کر دیتے ہیں اور جو بیچارے پکڑے جاتے ہیں وہ جرمانہ بھرتے رہ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق: کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔
ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا۔ اس مسافر کا نام ذیشان وحید ہے۔ جس نے سونا جوتوں میں بہت مہارت سے چھپا رکھا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔ سونا اس وقت پولیس کے پاس ہے اور ملازم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔