چیتا روز رات کو گائے کے پاس آتا تھا کیونکہ ۔۔ گائے کے مالک نے کیمرے میں ایسا کیا منظر دیکھا جو جذباتی ہو گیا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں چیتے اور گائے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عام طور پر یہ دونوں جانور شکاری اور شکار کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

مگر اس ویڈیو نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب رات کے اندھیرے میں چیتا گائے کے پاس آتا ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں جانور عام جانور نہیں ہیں بلکہ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے جب ہی نہ گائے خوف کا شکار ہے اور چیتا اسے شکار کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔

رات کے اندھیرے میں چیتا اور گائے کچھ وقت ساتھ بتاتے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جانور اپنی نیند بھی ایک ساتھ پوری کر رہے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ چیتا ہر رات کو گائے کے پاس آتا ہے اور گائے بھی اسے ماں کی طرح پیار کرتی ہے۔ دراصل چیتے کی عمر بھی اتنی بڑی نہیں ہے اور اس کی ماں اس سے جدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ گائے کو ماں سمجھ رہا ہے۔

گاؤں والے اور گائے کا مالک اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے گائے کے پاس کیمرہ نصب کر دیا اور اگلی صبح یہ منظر دیکھا۔

سب کا خیال تھا کہ چیتا گائے کو اپنا شکار بنا لے گا مگر جو۔دیکھا اس نے سب کو حیران کر دیا۔

مقامی افراد کے مطابق اس گائے نے 2002 میں ایک چیتے کو گود لیا تھا، اس کی دیکھ بھال کرتی تھی، اسے اپنا دودھ پلاتی تھی۔ یہ گاؤں اسی وجہ سے توجہ حاصل کر رہا تھا مگر جیسے ہی انسانوں نے اس مقام پر چہل قدمی اور تماشہ لگانا شروع کیا تو چیتے کو خطرہ محسوس ہوا،۔ اور وہ اب بہت کم آتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US