اللہ کا شکر ہے ۔۔ شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان کو بری کیا گیا تو انہوں نے کن الفاظ میں شکر ادا کیا؟

image

سابقہ اداکارہ نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کرنا چاہوں گا کہ ہتک عزت کے کیس کی کہ جو میڈیم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کیخلاف دائر کیا گیا تھا۔

جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران ریاض نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو 40 منٹ کی تھی جو اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی گئی تھی۔

جسے نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا، میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہمیں اس میں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا۔

جس سے یہ ثابت ہو کہ نادیہ نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو نہیں بنایا ہے۔ عمران ریاض نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک بات طنزیہ انداز یا چہرے کے تاثرات کی ہے تو اس کے حوالے قانون خاموش ہے لہذٰا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر قرار دیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نادیہ خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض کی اس یوڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ہتک عزت کیس میں بری ہونے پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow