مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر سکا تھا لیکن ۔۔ جانیے ایسے والدین کے بارے میں، جنہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ ڈگری مکمل کی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دل کو چھو لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پشاور کے ایک والد نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب میڈیا پر ان سے متعلق خبر نشر ہوئی۔

دراصل واقعہ کچھ یوں ہے کہ پشاور کی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن میں والد اور بیٹی نے ایک ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان کا کہنا تھا کہ کچھ ڈومیسٹک ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کر سکے تھے مگر اب انہیں فخر ہے کہ انہیں اور بیٹی کو ایک ساتھ ڈگری ملی ہے۔

ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس اور بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

اس موقع پر بیٹی بھی والد کے ساتھ ڈگری مکمل کرنے پر نا صرف خوش تھیں بلکہ اپنی ڈگری کا کریڈیٹ بھی والد کو دے دیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب والدین نے بچوں کے ساتھ تعلیم مکمل کی ہو، اس سے پہلے سعودی خاتون ریما الحواش اور ان کے بیٹے عبدالرحمٰن نے سائکالوجی میں ایک ساتھ ڈگری حاصل کی۔

سعودی شاہی خاندان کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپس کے ذریعے امریکی یونی ورسٹی میں داخلہ لیا جہاں تمام تر سماجی مشکلات کے باوجود ماں اور بیٹے نے ڈگری مکمل کی۔

بیٹے کا کہنا تھا کہ میری پڑھائی میں مجھے والدہ نے سپورٹ کیا، ایک وقت ایسا آیا تھا جب میں نے پڑھائی سے دوری اختیار کر لی تھی، مگر میری والدہ نے مجھے حوصلہ دیا۔

عبدالرحمٰن نے بھی والدہ کے پسندیدہ مضمون سائکالوجی میں داخلہ لے لیا۔ والدہ نے اس سے پہلے نیورو فیڈبیک ٹریٹمنٹ میں بھی ڈگری مکمل کی تھی۔

اب ڈگری مکمل کرنے کے بعد ریما سعودی عرب کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سائکالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US