میری بیٹیوں کو قبر پر ضرور لانا ۔۔ پنجاب پولیس کی افسر نے موت سے پہلے بیٹیوں کے لیے کیا پیغام لکھا؟ پڑھنے والے غمگین ہو گئے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر رحیم یار خان سے سامنے آئی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی بہادر پولیس سب انسپکٹر میری روز سے متعلق ایک خبر کافی وائرل ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

میری روز نے 13 مارچ کو گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تھی، لیکن اب سوشل میڈیا پر ان سے متعلق ایک پوسٹ وائرل ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔

میری روز کی دو بیٹیاں ہیں، جن سے وہ بے حد پیار کرتی تھیں۔ اپنی بیٹیوں کے لیے انہوں نے اپنے کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل پر موجود آئینے میں پیغام لکھا ہے جسے پڑھ کر ہر کوئی افسردہ ہو رہا ہے۔

سب انسپکٹر رحیم یار خان سرکل کے خواجہ سراؤں کی انچارج اور خواتین پولیس اہلکاروں کی سٹی فوکل پرسن کے عہدے پر تعینات تھیں، لیکن گھریلو ناچاکی اور شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

میری نے آخری وقت میں بیٹیوں کے حوالے سے آئینے میں لکھا کہ "ماں سوری، دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔ میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھا سکے، میری بیٹیاں قبر پر ضرور آئیں گی۔

میری کا تعلق مسیحی گھرانے سے تھا جبکہ ان کے شوہر بھی پولیس میں انسپکٹر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US