تیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے لڑکی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، دلخراش واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

سڑک حادثے کراچی میں دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ جتنے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں اتنی ہی اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ کسی کی ٹانگ ٹوٹ رہی ہے تو کوئی بیچارہ پسلی کے فریکچر کا شکار ہو رہا ہے۔ آج صبح کراچی سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی جہاں تیز رفتار ایمبولینس کی ٹکر سے ایک راہ گیر لڑکی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں چھیپا ایمبولینس سے حادثے کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی روڈ پار کر رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار ایمبولینس آئی اور لڑکی کو 30 فٹ تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ یہ خوفناک حادثہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں پیش آیا اور پھر اسی ڈرائیور نے لڑکی کو اسی ایمبولینس میں بیٹھا کر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔

ایمبولینس ڈرائیور نعمان نے ہسپتال میں بتایا کہ لڑکی کو تیز رفتار منی بس کچل کر فرار ہوئی ہے وہ میری ایمبولینس سے نہیں ٹکرائی ۔ اس معاملے کی مذید تفتیش کی جا رہی ہے کہ آخر کس کی غلطی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US