سوشل میڈیا پر شوبز کے ستاروں کی ایسی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں وہ اپنے ماضی سے متعلق کچھ ایسی باتیں شئیر کرتے ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اداکارہ صائمہ نور کا شمار پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنا مقام بنا لیا تھا۔ ان کے اسی انداز نے انڈسٹری میں انہیں ایک منفرد اداکارہ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
صائمہ نے اپنی اداکاری کی بدولت نہ صرف ناظرین کے دل جیتے بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم جما لیا۔ 1967 میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے ابتدائی تعلیم آبادئی علاقے سے حاصل کی۔
اداکارہ کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ آج تک شوبز انڈسٹری میں لیڈنگ کردار کے طور پر کام کر رہی ہیں، صائمہ نور آج کے دور میں ڈرامہ انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، ایک ایسا کردار بھی انہوں نے نبھایا جب وہ بھابھی بن گئی تھیں جس میں ناظرین نے انہیں خوب پسند کیا۔
صائمہ سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ان کی شادی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر سید نور سے 2005 میں شادی ہوئی تھی جبکہ 2007 میں پریس کانفرنس کے دوران اس شادی کا اعلان کیا تھا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کا ایک ایسا واقعہ شئیر کیا ہے جو وہ آج تک نہیں بھول پائی ہیں۔
اداکارہ سے مداح نے پوچھا کہ آپ کی کوالیفکیشن کیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ایک بارگئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی تھی اس کے بعد پھر کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں سنجیدگی سے یہ بات کر رہی ہوں اور اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے۔