بلی جائے نماز ہٹانے نہیں دے رہی تھی ۔۔ بلی اچانک نمازی کے سامنے آ گئی، پھر ایسا کیا ہوا جو نمازی نے بلی کو گلے لگا لیا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ مناظر عام طور پر جانوروں سے متعلق ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ملیشیاء کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بلی اور ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، ان دونوں کے درمیان کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ملیشیاء سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان مسجد نماز ادا کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک بلی بھی وہاں پہنچ گئی، یوں اس طرح بلی نے جب نوجوان کو نماز پڑھتے دیکھا تو فورا جائے نماز پر آ کر بیٹھ گئی۔

نوجوان نماز کی نیت باندھ چکا تھا اور جب اس نے دیکھا کہ سجدہ کرنا مشکل ہو رہا ہے تو اس نے جانور کا خیال کرتے ہوئے سجدہ کچھ اس طرح کیا کہ بلی کو بھی تکلیف نہیں ہوئی۔

اس سب میں بلی بڑے آرام سے جائے نماز پر بیٹھی رہی تو دوسری جانب نوجوان نماز پڑھ کر بلی کو پیار کرنے لگا۔ کچھ وقت تک تو بلی کو پیار کیا مگر جانے لگا تو جائے نماز کو اٹھا رہا تھا جسے بلی نے محسوس کر لیا تھا۔

پھر کیا تھا بلی یہ احساس دلا رہی تھی کہ جائے نماز نہ اٹھائے کیونکہ اسے سکون مل رہا ہے۔ مگر نوجوان نے جائے نماز اٹھانا شروع کر دی۔

بلی بھی نوجوان سے لاڈ کرنے لگی اور اس کے پاس آنے لگی کہ شاید نوجوان جائے نماز کو چھوڑ دے۔ لیکن نوجوان نے بلی کو پیار تو کیا مگر جائے نماز اٹھا لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US