سوشل میڈیا پر مختلف وائرل تصاویر اور ویڈیوز کا سلسلہ آئے روز جاری رہتا ہے۔ گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو بڑی شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس نے صارفین کوسوچنے پر مجبور کردیا۔
تصویر میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اور بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنجے دت کو ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ دونوں ایک ساتھ کہاں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں معروف شخصیات کی وائرل تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر دبئی کے ایک جم میں لی گئی ہے تاہم دیگر ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ یہ تصویر کب اور کہاں کی ہے۔
وہیں پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار سنجے دت کے آفیشل اکاؤنٹس سے بھی اس تصویر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔