سرجری سے چہرہ اتنا بگڑا کہ پہچاننا مشکل ہوگیا تھا۔۔ چند ایسے اداکار جن کو پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد پچھتانا پڑا

image

“صحیح کہتے ہیں کہ اللہ کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔ مجھے اپنی ناک کی بناوٹ ٹھیک نہیں لگتی تھی اور میں اپنے ڈائریکٹر سے کہتا تھا کہ مجھے دوسرے اینگل سے لیں۔ بالآخر میں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی لیکن اس کے بعد میری ناک اتنی بگڑ گئی کے مجھے دوبارہ اس کا آپریشن کروانا پڑا“

یہ الفاظ ہیں مشہور اداکار زاہد احمد کے۔ زاہد احمد کافی عرصے سے اداکاری کررہے ہیں مگر بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اس شعبے میں آنے کے بعد انھوں نے اپنا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری بھی کروائی جس کی وجہ سے انھیں کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔ کچھ عرصہ پہلے پہلے زاہد نے اپنے ایک وی لاگ میں اس بات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو بغیر کسی وجہ کے پلاسٹک سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

سرجری کے بعد پچھتانے والی مشہور شخصیات

زاہد احمد نہیں بلکہ دنیا بھر کے مشہور اداکارہ اور اداکار اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجروی کرواتے ہیں جس کے اکثر سنگین نتائج نکلتے ہیں اور ان کا چہرہ بہت زیادہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ آج ہم ایسے اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جنھوں نے چہرے کے نقش تبدیل کرنے میں سرجری کا سہارا لیا اور بعد میں بہت پچھتائے۔

کسی اجنبی کا چہرہ

سابقہ ملکہ حسن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی تو ڈاکٹر کی ایک غلطی سے ان کی ناک کی ہڈی خراب ہوگئی تھی اس کے بعد انھیں اپنا چہرہ دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کہ یہ وہی ہیں یا کوئی اور۔ اس صورت حال سے ان کے ہاتھ سے تقریباً فلمیں نکل گئیں بلکہ اپنے چہرے کے نقش و نگار تبدیل ہونے کے بعد انھیں سالوں ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا۔

مجھے اپنے کیے پر افسوس ہے

انوشکا شرما نے بھی خود کو پرفیکٹ بنانے کے لئے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی لیکن انھوں نے اس بات سے ہمیشہ انکار کیا۔ کچھ عرصہ بعد انوشکا نے سرجری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے سرجری کروانے پر افسوس ہے اور غلط بیانی پر بھی لیکن اب میں چاہتی ہوں کہ میرے مداحوں کو یہ پتہ چلے کہ میں مکمل انسان نہیں ہوں“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow