اپنے سے بڑے بندے سے لڑوایا جا رہا تھا ۔۔ لیاری کا باکسر ٹرائل کے دوران مُکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر لیاری کے ایک باکسر کی خبر کافی وائرل ہے جس میں باکسر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

دراصل کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے باکسر طاہر بلوچ کو باکسنگ کا بے حد شوق تھا، اپنے علاقے، شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم کا بھی سر فخر سے بلند کر رہا تھا۔

لیاری جہاں باکسنگ اور فٹ بال کو ایک خاص مقام حاصل ہے، وہیں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت سماج کا ہر ممبر ان کھیلوں میں اپنے آپ کو مگن رکھے ہوئے ہے۔

لیکن جب طاہر بلوچ کی موت کی خبر لیاری میں پھیلی تو سوگ کی فزا پھیل گئی ساتھ ہی اس خوف میں مبتلا ہو گئے کہ کہیں کسی دوسری ماں کا بیٹا اس کا شکار نہ ہو جائے۔

چونکہ لیاری میں کھیلوں کے حوالے سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت ہی تمام کام کرتے ہیں یہی وجہ ہے سہولیات کا فقدان ہے۔ طاہر بلوچ بھی ٹرائل مقابلوں میں مخالف باکسر کا مُکا لگنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

طاہر بلوچ سعید آباد باکسنگ کلب کے ممبر تھے جبکہ بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب لیبر ویلفیئر سینٹر لیاری میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ٹرائلز کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق طاہر بلوچ 54 کلو گرام ویٹ کے فائٹر تھے لیکن انہیں 57 کلو گرام ویٹ کے فائٹر کا سامنا کرایا گیا جس کے باعث وہ جان گنوا بیٹھے۔ یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ ریفری کی جانب سے موقع پر غفلت برتی گئی اور میچ کو رکوایا نہیں گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US