بابا ایک بار واپس آجاؤ ۔۔ قبرستان میں والد کی قبر پر روتے بچے نے سب کو رُلا دیا، شب برات پر سب والدین کو یاد کرتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی کہانیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو غمگین کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک چھوٹے بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ قبر پر موجود ہے اور اپنے پیارے کو یاد کر کے رو رہا ہے۔

دراصل یہ بچہ اپنے والد کو یاد کر رہا ہے، آنکھوں میں آنسوں، آواز میں درد، ذہن میں والد کی تصویر لیے والد کی قبر پر یہ بچہ ان لمحات کو یاد کر رہا ہے جو کہ اس نے والد کے ساتھ بتائے تھے۔

ویڈیو میں موجود بچہ اپنے والد سے واپس آنے کی التجاء کر رہا ہے، بیٹا کہہ رہا ہے بابا ایک بار واپس آجاؤ کھانا بھی کھلاؤں گا، دوائی بھی لاؤں گا، ایک بار واپس آجاؤ۔

والد اپنی اولاد کے لیے ایسا سایہ ہے جو کہ سخت دھوپ کو بیٹے کے چہرے پر پڑنے نہیں دیتا ہے، ایک ایسی دھوپ جس میں بھوک، افلاس، احساس محرومی سمیت کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

آج شب برات ہے، اس دن کی مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں مسلمان اپنے پیاروں کے لیے دعائیں کرتے ہیں جس دن قبرستانوں میں ایک ایسی رونق ہوتی ہے جو کہ عجیب احساس دلاتی ہے۔ ایسے میں یتیم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ رونق ان کے لیے کیا لائی ہے۔

رات کی سیاہی میں جب یتیم اپنے والدین کی قبر پر جاتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ آج رات اسے والدین کی قربت نصیب ہو، مگر چونکہ بڑی رات ہوتی ہے، اسی لیے راتوں کے وقت بھی قبرستانوں میں رونق ہوتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی لیکن اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کس تاریخ کی ہے۔ لیکن جو ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے وہ واضح ہے کہ والدین کے جانے بعد اولاد مُرجھا جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US