ہم اپنے گھروں کو محفوظ رکھنے کے لئے لکڑی اور لوہے کے دروازے لگا لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے جاندار بھی ہیں جو اپنی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اپنے ننھے منے جسم کو ہی استعمال کرنے لگتے ہیں۔ ماہرین نے چیونٹیوں کی ایک ایسی قسم دریافت کی ہے جو اپنے گھر کا دروازہ اپنے سر سے ہی بند کرلیتی ہیں۔
ڈور ہیڈ آنٹ کے نام سے مشہور یہ چیونٹیاں ورکر چیونٹیاں یا سولجر آنٹس بھی کہلاتی ہیں ۔ ان کا سر اتنا بڑا ہوتا ہے کہ درختوں کی ٹہنیوں میں اپنے بل نما گھروں کو بند کرنے کے لئے یہ اپنے سر کا ہی سہارا لیتی ہیں اور سوراخ میں سر ٹکا کر گھر کا دروازہ بند لیتی ہیں۔ اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو ٹہنی میں موجود یہ گول دائرہ ایک ڈور ہیڈ چیونٹی کا سر ہی ہے۔