مداحوں کا انتظار ہوا ختم ۔۔ سارہ خان کی بہن کی شادی کس سے ہوئی؟ ویڈیو دیکھ کر جان جائیں گے

image

مشہور اداکارہ سارہ خان کی ایک بہن نور خان کا تعلق بھی شوبز سے ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی ایک اور بہن عائشہ ظفر خان بھی ہیں جن کا شوبز سے تعلق نہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے سارہ خان اپنی اسٹوریز میں شادی کی تصاویر اور “میری سسٹر دی ویڈنگ“ کے ہیش ٹیکگز استعمال کررہی تھیں جس سے لوگ کنفیوژن کا شکار تھے کہ آخر سارہ کی کون سی بہن کی شادی ہورہی ہے البتہ اب یہ راز کھل چکا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو عائشہ ظفر خان کی شادی کی دلچسپ جھلکیاں دکھائیں گے اور ساتھ یہ بھی بتائیں گے عائشہ کے دلہا کون ہیں۔

دلہا لندن کا رہنے والا ہے

اگرچہ سوشل میڈیا پر ابھی تک عائشہ ظفر خان کے دولہا کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن چند دن پہلے فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ سارہ کی بہن کے شوہر کا تعلق لندن سے ہے۔

سارہ اور نور کا لباس

بہن کی شادی کے موقع پر سارہ اور ان کی بہن نور خان خوبصورتی اور نفاست سے تیار ہوئیں۔ سارہ نے بہن کے نکاح کے موقع پر گہرے ہرے رنگ کا لہنگا پہنا تھا جبکہ نور ہلکے گلابی رنگ کا سادہ سا گاؤن پہنے تھیں۔ سارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر بھی بیٹی کے ہمراہ خوش باش شادی میں شریک تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow