سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو کہ دوسری شادی کے بعد سوتیلے والدین کا کردار بخوبی اور کامیابی کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جگن کاظم:
جگن کاظم کا شمار ان چند مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ جگن کاظم پاکستان میڈیا انڈسٹری میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں۔
جگن کاظم کی پہلی شادی سات سال تک چلی تھی جو کہ طلاق پر ختم ہوئی، دوسری شادی انہوں نے ایک وکیل سے کی تھی جن کے پہلے ہی دو بچے تھے۔
جگن کاظم کا پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے، اور ان کے دوسرے شوہر کے بھی دو بچے ہیں۔ اس طرح جگن کاظم تین بچوں کو سنبھال رہی ہیں۔ لیکن تینوں بچوں میں فرق ہونے نہیں دیتی ہیں اور نہ ہی احساس محرومی محسوس ہونے دیتی ہیں۔
صائمہ نور:
صائمہ نور پاکستان میڈیا انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اداکارہ کی شادی 2005 میں فلم ڈائریکٹر سید نور سے ہوئی تھی۔
سید نور کی پہلی شادی سے 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے، لیکن جب دوسری شادی کے بعد صائمہ سوتیلی بیٹیوں سے ملیں تو انہیں سوتیلا پن محسوس نہیں ہونے دیا۔ شروعات میں مشکلات ہر گھر میں پیش آتی ہیں، لیکن صائمہ نور نے اپنے منفرد انداز کی بدولت گھر میں سب ہی کے دل جیت لیے۔
سوتیلی بیٹیوں کو اب وہ اسی طرح پیار دیتی ہیں جیسے کہ ان کی اپنی اولاد ہو۔
جی این این کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سید نور نے بتایا کہ میری درمیانی بیٹی نے سوال کیا کہ آپ اس سے (صائمہ) سے شادی کریں گے؟ اور ساتھ ہی بیٹی نے غیر مہذب زبان کا استعمال کیا، جس پر میں نے گاڑی میں اسے تھپڑ مارا، وہ دن ہے اور آج کا دن ہے میرے بچے صائمہ کو سوتیلی ماں سمجھتے ہی نہیں اور صائمہ بھی انہیں اپنائیت کا احساس دلاتی ہیں۔
صدف کنول:
مشہور ماڈل صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر کافی منفی خبریں چل رہی تھیں، مگر ماڈل اور اداکار نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
شہروز نے صدف سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ پہلی شادی سائرہ سے کی تھی۔
صدف نے سائرہ اور شہروز کی بیٹی کو سوتیلا پن محسوس نہیں ہونے دیا ہے، وہ جب کبھی بیٹی سے ملتی ہیں تو انہیں بالکل بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیتی کہ وہ کوئی اجنبی ہیں۔
فرح اقرار:
فرح اقرار پاکستان میڈیا انڈسٹری میں بطور نیوز اینکر کام کر رہی ہیں، جبکہ ان کے شوہر اقرار الحسن بھی مشہور اینکر پرسن ہیں۔ اقرار کی فرح سے دوسری شادی ہے، جبکہ اقرار کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔
لیکن دوسری بیوی فرح سوتیلے بیٹے سے کافی حد تک ملنسار ہیں، ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ سوتیلی والدہ ہیں، خود بیٹا بھی سوتیلی والدہ سے پیار کرتا ہے۔