مشہور گلوکار اور اداکار عاصم اظہر کی منگنی ہوگئی۔ عاصم کی منگنی سے متعلق لوگوں کو یہی لگ رہا ہوگا کہ اب ہانیہ عامر سے منگنی کی ہے یا کوئی اور مشہور اداکارہ ان کی دلہن بننے جا رہی ہے؟ پچھلے سال تک سب کو ہہی لگتا تھا کہ عاصم کی شادی ہوسکتا ہے ہانیہ عامر سے ہو لیکن آج عاصم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی اور امام ضامن کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ان کی سب سے خاص دوست اور ان کی والدہ اداکارہ گُلِ رعنا کی دوست کی بیٹی میرب ہیں۔
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کرلی۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے اللہ کے کرم اور والدین کی دعاؤں سے منگنی کرلی ہے۔ اللہ ہمیں بری نظر سے بچائے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین۔
اداکارہ میرب علی :
میرب علی نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے متعلق بتایا کہ:
''
میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، ہم سعودی عرب میں رہتے تھے ۔ میری امی مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں۔ مجھے صنفِ آہن بہت پسند ہے۔ یہ میرا پہلا ڈرامہ ہے۔ یہاں سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ کوئی مجھے میری خامی بتائے اور وہ صحیح ہو تو میں مانتی ہوں اس بات کو۔ لوگ مجھے بہت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں آن لائن بھی اور گھر میں میرے بھائی بھی بہت میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔ مجھے ان کا برا لگتا ہے جو فضول بات کرتے ہیں۔ میں نے گھر میں کبھی آٹا نہیں گوندھا، ڈرامے کے سیٹ پر گوندھ کر آئی ہوں۔ جس پر میری امی کو بھی حیرت ہوئی۔ میری اور عاصم کی والدہ آپس میں دوست ہیں۔
''
اصل زندگی میں کون؟
:
میرب علی ایک اداکارہ و ماڈل ہیں اور ان کی عمر 25 سال ہے یہ 23 جنوری 1996 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے اور عاصم اظہر کے خاندانی تعلقات بہت اچھے ہیں اور اکثر تصاویر میں میرب علی کی والدہ اور عاصم کی والدہ گُلِ رعنا ایک ساتھ نظر آئیں ہیں۔ میرب کا بھائی زاویر علی ایک وی لاگر ہے اور اکثر اپنی بہن کے ساتھ مل کر مختلف وی لاگز بناتا ہے اور اس کی سالگرہ کی پارٹی میں عاصم اظہر بھی پیش پیش تھے۔ میرب نے 2018 میں اپنا ماڈلنگ کا کیرئیر شروع کیا اور یہ زیادہ تر انسٹاگرام پر ہی نظر آتی ہیں، مگر عاصم اظہر کے ساتھ 2 گانوں پر جیمنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی ہیں اور سجاد علی کے گانے دل لگیا میں بھی نظر آئی ہیں۔ یہ پاکستان کے مشہور فیبرک برانڈز نشاط لیلن، آؤٹ فٹرز اور سترنگی کے ماڈل شوٹس بھی کر چکی ہیں۔ یہ گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں اور اب ماڈلنگ میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ حال ہی میں یہ ڈرامہ صنفِ آہن میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔