مریم نواز کی طبعیت شدید خراب ۔۔ یہ کس بیماری میں مبتلا ہو گئیں، لیگی کارکن پریشان

image

مریم نواز کی طبعیت اچانک شدید خراب ہو گئی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں محترمہ مریم نواز کی ناساز طبعیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ مریم نواز کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ مریم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts