پاکستان میں اس وقت سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے وہیں کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں جو سیاست سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اپنی ساتھی پارٹی رکن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنی ناک پونچھتے ہیں جس کے ویڈیو مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجاتے ہیں۔
اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا بھی رد عمل سامنے آتا ہے اور اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں ثانیہ عاشق کو اپنی بہن کہتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے انہوں نے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا، دوسری بار بےدھیانی میں انہوں نے ٹشو کی جگہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرلیا۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق احساس ہونے پر انھوں نے ثانیہ عاشق سے معذرت بھی کی۔