آگ بھی لگ سکتی ہے۔۔ کراچی، بلوچ کے پل پر ٹینکر گرنے کے بعد لوگ تیل بھرنے ڈرم لے کر پہنچ گئے

image

رات گئے شہر کراچی میں بل کے پل پر تیل کا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد سڑک پر تیل ہی تیل پھیل گیا اور لوگ اسے جمع کرنے کے لئے بوتلیں اور ڈرم لے آئے۔

جنگ کے مطابق تیل کا ٹینکر تیز رفتار سے محمود آباد سے شہید ملت جاتے ہوئے الٹا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل ڈی آئی جی ایسٹ کے سیکورٹی اسکواڈ گارڈ کی وی کے ساتھ دو مزید گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ دیگر زرائع کے مطابق ٹینکر کا بریک فیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹینکر بے قابو ہوگیا۔ ٹینکر میں تقریباً 10000 لیٹر سے زائد کروڈ آئل موجود تھا جس کے گرنے کے بعد سڑک پر لوگ تیل جمع کرنے کے لئے گھروں سے بوتلیں اور ڈرم لے آئے جس سے آگ بھی لگ سکتی تھی البتہ جائے متاثرہ کو فیالوقت ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثات

گزشتہ چند دنوں سے کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ ایک ہفتے قبل بھی شارع فیصل پر تیز رفتار ٹرک کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور دو بچیاں حادثے کا شکار ہوکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والا ظہیر اپنی دو بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا۔ یہ واقعہ بتاتے ہوئے عینی شاہد بھی روپڑا تھا۔ اس سے پہلے نیٹی جیٹی کے پل پر بھی بے ہنگم رفتار سے چلتے ٹریلر کی وجہ سے موٹر سائیکل پر جاتے باپ بیٹوں سمیت تین افراد موت کا شکار ہوگئے تھے۔

حکمران جن کے نزدیک عوام کے مسائل اہمیت نہیں رکھتے

کراچی میں بے شمار مسائل سے نظریں چرانا اور ڈھٹائی سے ٹینکروں پر چڑھ کر عوام کے سامنے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا خاص وطیرہ ہے۔ چاہے چوری چکاری ہو یا ٹریفک حادثات۔ معلوم یوں ہوتا ہے کہ حکومت کے نزدیک شہری کی جان سے زیادہ سستی کوئی دوسری چیز نہیں۔ اقتدار کی ہوس میں لڑتے حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عوام کن مسائل کا شکار ہیں۔ افسوس ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جو عوام کے مسائل کو مسائل سمجھ کر اہمیت دینے پر ہی تیار نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts