اسپیکر نے اجلاس سے پہلے اپوزیشن کا کونسا ایک ووٹ کم کردیا ؟

image

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے طلب کردہ اجلاس میں اپوزیشن کے 162 میں سے 161 ارکان کی حاضری کا امکان، ایک رکن اسپیکر کے عدم توجہی کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوگیا۔

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہورہا ہے جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے گزشتہ روز ملاقات کی اور قائدین نے اپوزیشن کے 162 میں سے 161 ارکان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی تاہم ایک رکن علی وزیرجیل میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

قوائد کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اگر کوئی رکن جیل میں ہو تو اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے اس رکن کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج شروع ہونیوالے اجلاس کیلئے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے اجلاس سے پہلے ہی اپوزیشن کا ووٹ کم ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts