شوہر اس دنیا سے رخصت ہو جائے تو عورت کیلئے اسے بڑی اذیت کیا ہو گی یہی وجہ ہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک بیوہ انصاف مانگنے کیلئے ڈی آئی جی کی گاری کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔
یہ واقعہ سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں پیش آیا۔ سیشن کورٹ دادو نے ایک شہری منٹھار ملاح کو اٹھا کر لے جانے اور گاؤں اگھامانی کے مقام پر نوجوان عبدالوحید لاکھیر کے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا۔
اور عدالت کی جانب سے ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں اور ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کو ان پرسن طلب کرنے پر ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو قانون کے مطابق مدعیوں سے انصاف کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت سے واپس جانے کے دوران مین گیٹ پر ڈی آئی جی کو شوہر کے قاتلوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی شکایت کرنے والی بیوہ رفعت نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رُکی، جس پر بیوہ رورو کر انصاف طلب کرتی رہی۔