مریم نواز ہر بار ماں کی قبر پر کیوں جاتی ہیں؟ تصاویر وائرل

image

والدین اپنی اولاد سے جتنی محبت کرتے ہیں، اولاد بھی اپنے والدین سے اتنی ہی محبت کرتی ہے۔ اگر والدین حیات نہ ہو تو ایک اولاد کا دکھ درد اور غم کوئی نہیں سمجھ پاتا۔ مریم نواز بھی اپنی والدہ کی کمی کو ہر وقت محسوس کرتی ہیں۔ اکثر اوقات وہ اپنی والدہ کی قبر پر جاتی ہیں، کبھی پھول چڑھاتی ہیں تو کبھی چادر بدلتی ہیں۔ جب تک ان کی والدہ حیات تھیں یہ اپنی امی کے ساتھ ہر جگہ نظر آتی تھیں، کبھی کوئی سیاسی مہم پر جاتیں تو کبھی کسی تقریب میں شرکت کرتیں۔

گذشتہ روز مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر گئیں اور چادر چڑھائی۔ ان کی تصاویر ٹوئٹر پر بہت وائرل ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے لانگ مارچ کے آغاز سے قبل اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی۔

کچھ ماہ قبل مریم نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ والدہ کے بغیر کبھی کوئی کام نہیں کیا اور اب ان کے بغیر ہر کام کرنا پڑتا ہے، اس لیے میں اپنے ہر اہم کام میں ان کو اپنی دعاؤں سے بھی شامل رکھتی ہوں اور اکثر ان کی قبر پر بھی چلی جاتی ہوں۔ مجھے وہاں ایک سکون محسوس ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بھی نانی کی قبر پر اکثر جاتے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts