کراچی میں شدید گرمی ہونے کا امکان ہے۔ آج شہرِ کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ شہر بھر میں گرم ہوائیں اور لُو چل رہی ہے۔ گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے ماہ میں کراچی میں ہیٹ ویوو کا خدشہ ہے اور مزید گرمی بڑھنے کا امکان یے۔
لیکن کل
دوپہر میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی اور شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان بھی بتایا جا رہا ہے۔ پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری ک جبکہ 30 مارچ سے پہلی اپریل کے درمیان موسم دوبارہ گرم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
شہر میں گرمی بڑھنے سے کراچی والوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے بڑی تعداد میں شہری سی ویو پر پکنک منانے پہنچ گئے ہیں۔