وزیر اعظم عمران خان چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلٰی پنجاب بنانے کو تیار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگا ہ پر ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ہے،اس موقع پر حکومتی وف میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر شامل تھے ۔ حکومت کی طرف سے اتحادیوں کو منانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ ق لیگ کی طرف سے پرویز الہٰی،وجاہت حسین،مونس الٰہٰی،سالک حسین،اور طارق چیمہ شامل تھے۔
اس ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے پیدا صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ،حکومتی وفد کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے اور پرویز الٰہی کو وزیر اعلٰی پنجاب بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی گئے ہے۔