قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی ہے۔ جس کے بعد اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قرارداد پڑھی۔
اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 160 ممبران شریک ہوئے جبکہ شاہ زین بگٹی کے اپوزیشن میں شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 163 ہے۔
مزید یہ کہ وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کے لیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔
حکومت نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا۔
جس سے اپوزیشن کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔