اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا گیا جس کی خبر الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی۔
جس طرح عثمان بزدار کے استعفیٰ کی خبر آگ کی طرح پھیلی تو اسی طرح سوشل میڈیا پر عثمان بزدار سے متعلق دلچسپ میمز بھی شئیر کی جانے لگی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک پیش ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عہدے سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں ان کے اس قدم کو سراہا جا رہا ہے تو وہیں ان کی جانب سے ’خدمات‘ فراہم کیے جانے پر اُن پر میمز بنا کر شئیر کی جا رہی ہیں۔
تمام ٹی وی چینلز پر ان کی خبریں چھائی ہوئی ہیں جبکہ وہ ٹوئٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ وریز عثمان بزدار پر کونسی میمز بنا کر شئیر کی گئیں۔
ایک صارف نے عثمان بزدار کی وزیر اعلیٰ بننے سے قبل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ عثمان بزدار آپ کی خدمات کا شکریہ۔
ایک مداح نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پرانی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں چارپائی پر اداس حالت میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میرا یقین کریں یہ سب کچھ بہت تکلیف دہ ہے۔
بشریٰ ارشاد نامی خاتون نے عثمان بزدار کی ایک کارٹونک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے عثمان بزدار کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گلیاں بادشاہ کو کبھی نہیں بھلائیں گی۔