آنکھوں سے شرارتی لگتے ہیں اور اب بالکل ہی بدل گئے۔۔ پاکستان کی چند مشہور شخصیات کے بچپن کی تصویریں دیکھیں اور پہچانیں

image

بچے تو سب ہی پیارے ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے بڑے ہوکر مشہور شخصیات میں بدل جاتے ہیں اور جب ان کے مداح ان کے بچپن کی تصویر دیکھتے ہیں تو حیران ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔ آج ہم پاکستان کی کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات کی تصویریں لے کر حاضر ہوئے ہیں جنھیں دیکھ کراگر آپ نے پہچان لیا تو آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

یہ آج کل پاکستان کی سپر اسٹار ہیں

دیکھنے میں اگرچہ یہ جڑواں لگ رہی ہیں لیکن ایسا ہے نہیں۔ ایک بڑی ہے اور ایک چھوٹی۔ دونوں پاکستان کی پائے کی اداکاراؤن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتا ہی دیتے ہیں کہ انگوری فراک والی بچی سجل اور نیلے فراک والی صبور علی ہیں۔

گانا بھی گاتی ہیں اور اداکاری بھی کرتی ہیں

ان دونوں بہنوں کا شمار بھی ٹاپ کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن یہ اس تصویر کی طرح آج بھی کافی معصوم دکھتی ہیں۔ سفید فراک میں عروہ حسین ہیں اور نیلے میں ماورا۔ عروہ اداکاری کے ساتھ اکثر گلوکاری کا شوق بھی پورا کرتی نظر آتی ہیں۔

پیارے افضل کا بچپن

پیارے افضل کے نام سے شہرت پانے والا یہ پیارا سا بچہ اب خود ایک گول مٹول سے بیٹے کے والد بن چکے ہیں۔ یہ ہیں ہم سب کے پسندیدہ حمزہ علی عباسی۔

اتنی شریر بچی؟

ان کی مسکراہٹ سے ہی شرارت کا اندزہ ہورہا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ آج بھی اسی طرح مسکراتی ہیں۔ یہ ہیں بھارت اور پاکستان میں دھوم مچانے والی اداکارہ ماہرہ خان۔

تبدیلی آگئی ہے

اب ان کو پہچاننے کے لئے تو یہی ایک جملہ کافی ہے لیکن اگر آپ پھر بھی نہیں پہچانے تو پاکستان کو ورلڈ کپ دلانے والے کپتان کو تو جانتے ہی ہوں گے۔ جی ہاں یہ ہیں عمران خان۔

یہ ہیں راک اسٹار

یہ ہیں راک اسٹار۔۔ جی ہاں راک اسٹار اور چھنو کی آنکھ گانے والے یہ گلوکار اب تھوڑے سنجیدہ تو لگتے ہیں مگر شرارت پھر بھی ان کی آنکھوں سے جھلکتی ہے۔ یہ ہیں علی ظفر۔

یہ اب اتنی گم صم نہیں

تصویر میں بے شک یہ بچی بہت پیاری اور گم صم ہے لیکن بڑے ہوکر یہ کافی چلبلی اور نٹ کھٹ سی اداکارہ بن چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل رہتی ہیں۔ ڈمپل والی یہ پیاری سی بچی ہانیہ عامر ہیں۔

یہ بڑے ہو کر بھی نہیں بدلے

جیسے یہ بچپن میں شرمیلے انداز میں مسکراتے تھے ویسے ہی یہ آج بھی شرمیلے ہیں لیکن اب کافی اسمارٹ اداکار ہیں۔ یہ ہیں احد رضا میر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US