وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

image

وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ میں واقع مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کر لیں، جبکہ اس معاملے میں جاری حکمِ امتناع بھی ختم کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کریں گی، جبکہ انتظامی امور سے متعلق فیصلے متعلقہ ریگولیٹری ادارے کریں گے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ٹرائل کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے سے متعلق زیر التوا مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کریں۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے سابق فیصلے میں کئی نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جذبات کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سے متعلق مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورمز کو ہدایات جاری کر دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US