دنیا میں ایسی کئی حیرت انگیز اور دلچسپ چیزیں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں جبکہ کچھ اپنی پراسراریت کی وجہ سے بھی مشہور ہو جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
قدیم میکسیکو کی تاریخ میں کچھ ایسی چیزیں بھی ملتی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت کی ہر چیز کا کوئی نا کوئی مقصد ہوا کرتا تھا۔
آزٹیک کے خوفناک اور موت کی آواز کے نام سے جانے والے پتھر بھی کچھ ایسے ہی راز اپنے اندر سمائے ہوئے ہیں، جن کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ان پتھروں میں سے نکلنے والی آوازیں بہت کچھ بتا رہی ہوتی تھیں۔
ایک نظریہ کے مطابق تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ ان موت کے پتھروں کا استعمال ان لوگوں کی مدد کے لیے کیا جاتا تھا جنہیں قربان کر دیا جاتا تھا یعنی مار دیا جاتا تھا، اور پھر ان قربان کیے گئے لوگوں کی روحوں کی منزل کو آسان بنانے اور انہیں ایک راہ تک پہنچانے میں ان پتھروں میں سے نکلنے والی آوازیں کارآمد ہوا کرتی تھیں۔
جبکہ ایک اور نظریے کے مطابق دشمن کے خلاف جنگ میں ان پتھروں سے نکلنے والی خوفناک آوازوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا تھا۔ دشمن کے خلاف اسے ایک اہم ہتھیار تو سمجھا جاتا ہی تھا مگر اسے مقدس بھی سمجھا جاتا تھا۔
جبکہ ریسرچرز اور سائنسدانوں کی جانب سے انہی پتھروں اور ان میں سے نکلنے والی آوازوں پر تجربہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ ان پتھروں سے نکلنے والی آواز کی فریکوئنسی کافی زیادہ اور طاقتور تھی۔
جبکہ کچھ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ آزٹیک کے رہنے والے ان پتھروں سے نکلنے والی آوازوں سے بیماریوں کو بھی دور کیا کرتے تھے۔ ان پتھروں میں سے انفراسانک ساؤنڈ نکلتا ہے جو کہ انسان نہیں سُن سکتا ہے یہی وجہ ہے اور سیدھا انسان کے دل پر اثر کرتا ہے۔