وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا آفیشل بیان سامنے آگیا

image

وزیراعظم کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چاہنے والوں اور قوم کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ پاکستان 1947ء میں ایک آزاد ریاست بنا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔ یہ ہمیشہ ملک کے عوام ہی ہوتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US