یہ تو بالکل شہباز شریف جیسے ہیں ۔۔ آدمی جب ڈمی شہباز شریف بن کر پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچا تو کیا ہوا؟ دیکھیے ویڈیو مناظر

image

سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کھل کر والہانہ محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس دوران ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

ان سب میں پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف کے ہم شکل کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہونے والے مظاہرے میں جہاں عوام کے بڑی تعداد میں شرکت نے سب کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں ڈمی شہباز شریف نے بھی توجہ حاصل کر لی۔

10 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈمی شہباز شریف عوام میں موجود ہیں جبکہ نوجوانوں کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔

گلے میں پھولوں کا ہار، سفاری سوٹ اور چہرے کے تاثرات بھی بالکل اصل شہباز شریف جیسے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US