ضرورت مند افراد کے لیے اچھی خبر ۔۔ رمضان میں مفت روٹیاں کہاں مل رہی ہیں؟

image

پاکستان کے مشہور صوبے میں رمضان المبارک کے مہینے میں مفت روٹیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں جہاں 5 روپے کی روٹی فراہم کی جارہی ہے وہیں ایک فلاحی ادارے کی تنظیم کی جانب سے رمضان کے مہینے میں ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے مفت روٹیاں دی جارہی ہیں۔

ضلع بنوں میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم روٹیاں مفت فراہم کرنے کا یہ سلسلہ پورا رمضان جاری رکھے گی۔

اس سہولت سے غریب افراد کافی مستفید ہو رہے ہیں۔

فلاحی ادارہ تنظیم روزانہ کی بنیاد پر 400 خاندانوں کے لیے روٹیوں کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے، چھوٹے خاندان کو 10روٹیاں جبکہ بڑے خاندانوں کو 30 روٹیاں دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب بھیڑ سے بچنے کے لیے فلاحی ادارے کی جانب سےغریب اور نادار خاندانوں کے لیے کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US