جھلسا دینے والی گرمی میں جانور مدد کے لیے پکار رہا تھا ۔۔ کیا اس اونٹ کو انسان نے پانی پلایا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں، جن میں جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔ کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی ایک سڑک کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پیاسے اونٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ریگستانی علاقے میں جہاں تپتی دھوپ ہے اور چھاؤں کا کوئی آسرا نہیں، اس مقام پر یہ اونٹ تھک ہار کر سڑک کنارے ہی بیٹھا ہے اور کسی ایسے نرم دل انسان کا منتظر ہے جو کہ اسے پانی پلا سکے۔

پیاس کے مارے جلدی جلدی سانسیں لیتا یہ اونٹ اپنی گردن بھی نیچے کی جانب جھکا چکا تھا کہ جیسے وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے اور ہمت ہارتا جا رہا ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹینکر سڑک کنارے کھڑا ہے جس کا ڈرائیور فورا ٹینکر سے اتر کر پیاسے اونٹ کی جانب بڑھا۔

اونٹ کی حالت دیکھ کر ڈرائیور نے پانی کی بوتل جیسے ہی اونٹ کے منہ کے ساتھ لگائی دیکھتے ہی دیکھتے اونٹ بوتل میں موجود پانی پی گیا۔

پانی پینے کے بعد اونٹ غیر معمولی طریقے سے اس ڈرائیور کو تک رہا تھا جیسے کہ اس اونٹ کا اعتماد اس ڈرائیور پر پورا اتر چکا ہو۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US