عمران خان کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔ اپوزیشن نے کس صوبے سے تحریک عدم اعتماد واپس لے لی؟

image

گزشتہ رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانیوں کی جانب سے سڑکوں پر نکل کر پُرامن مظاہروں میں شرکت کی گئی تھی، ان مظاہروں کا مقصد بھی سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

اپوزیشن کے خلاف نکلنے والی عوام نے نہ صرف خان صاحب کو سپورٹ کیا بلکہ امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کل کے ریکارڈ توڑ مظاہروں کے بعد آج خبر سامنے آئی ہے کہ خیبر پختونخواء اسمبلی میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف لائی جانے والی عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق عوام نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کے حقوق کی یقین دہانی کرانے پر عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے این پی رہنما کی جانب سے یہ توقع بھی ظاہر کی گئی کہ نئے پاکستان میں جو حقوق نہیں ملے وہ اب ملیں گے۔ جبکہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی وجہ بتاتے ہوئے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔

عین ممکن ہے کل کے جلسوں اور عمران خان کے لیے عوامی ردعمل کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے حوالے سے اپوزیشن کو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ہو۔

واضح رہے کے پی کے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US