سوئم پر لوگ زیادہ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی ۔۔ عمران خان کے لیے لوگوں کے سڑکوں پر نکلنے کی وجہ سے عامر لیاقت کی شدید تنقید

image

پارلیمان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔

وہیں عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والے کارکنان پاکستان کے مختلف شہروں میں جمع ہوئے جہاں مختلف پوسٹرز اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ اسی مظاہرے میں عامر لیاقت حسین کے خلاف بھی نعرہ بازی ہوئی جس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بھی اپنا موقف پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کل کے احتجاجی مظاہرے میں دیگر اسٹوریز بھی شئیر کی ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متحرک دکھائی دیتے ہیں جہاں وہ سیاسی منظرنامے کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر اپ لوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US