سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں جہاں عوام کی جانب سے شرکت کی گئی تھی وہیں رہنماؤں نے بھی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے جوانی کے دور سے ہی سیاست میں قدم جمانا شروع کر دیا تھا، اپنے دلچسپ انداز اور پُر اثر شخصیت کی وجہ سے یاسمین راشد نے نہ صرف پاکستانی سیاست میں بلکہ میڈیا پر میں بھی توجہ حاصل کی ہے۔
لیکن اس وقت سب افسردہ ہو گئے جب یاسمین راشد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی، گزشتہ سال وزیر صحت بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ لیکن کینسر جیسے موذی مرض میں بھی یاسمین راشد اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
کورونا کی صورتحال میں بھی ڈاکٹر یاسمین راشد مریضوں کے حوالے سے کام کرتی دکھائی دیں، آج جب پاکستان تحریک انصاف ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے تو ڈاکٹر یاسمین راشد جو کہ کینسر کے ٹریٹمنٹ کے عمل سے گزر رہی ہیں وہ بھی گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں شریک تھیں۔ یاسمین راشد عمران خان کی ایک آواز پر عوام کے درمیان تھیں، اگرچہ انہیں آرام کی ضرورت ہے مگر پھر بھی اپنے لیڈر کے لیے آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گاڑی کی چھت والی کھڑکی سے نکل کر عوام کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں۔
لاہور کی سڑک پر سفید بالوں میں، سر پر دوپٹہ اوڑھے ڈاکٹر یاسمین راشد سب کی توجہ حاصل کر رہی تھیں، کینسر جیسے موذی مرض کو ناکام بناتے ہوئے خاتون رہنما نے ایک بہادر اور باہمت خاتون ہونے کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے چاہنے والوں کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ احتجاج میں موجود لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسوں تھے کیونکہ یہ خاتون تکلیف اور مشکلات کو برداشت کر کے آئی ہے اور اب عوام میں کھڑی ہے۔
اگرچہ کیموتھیرپی کے عمل کی وجہ سے ان کے سر کے بال چلے گئے مگر ان کی شخصیت مزید پُرکشش اور نکھر گئی ہے، ان میں ایک ایسی کشش اور توجہ طلب تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر سب خوش ہوتے ہیں۔