کہتے ہیں کہ تحفے محبت کا بہترین اظہار ہیں جہاں یہ بات عام لوگوں پر صادق آتی ہے وہیں شادی بیاہ میں ماں باپ بھی اہنی بیٹیوں کو استطاعت کے مطابق بہترین سے بہترین تحفے دینے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ بیٹی کو اپنی جانب سے محبت کا یقین دلا سکیں۔ اسی طرح سعودی بادشاہ جو دولت کا ایک خزانہ رکھتے ہیں اپنی بیٹیوں کو شادی پر کیا کچھ نہیں دیتے ہوں گے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسے بادشاہ کا ذکر کریں گے جنھوں نے اپنی بیٹی کو شادی میں کچھ انوکھا ہی دے ڈالا۔
سونے کا ٹوائلٹ
سعودیہ کے سابق بادشاہ عبداللہ ابن عبدالعزیز نے چند سال پہلے اپنی بیٹی کو شادی میں سونے کا ٹوائلٹ دیا۔ یہ ٹوائلٹ خالص اور ٹھوس سونے کا بنا ہوا تھا۔ نہ صرف ٹوائلٹ بلکہ اس کا فلش سسٹم بھی پورا سونے کا تھا۔ بیٹی کو اس عجیب و غریب گر قیمتی تحفے دینے کا مقصد تو بادشاہ نے نہیں بتایا البتہ اس خبر نے ضرور میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
30 کروڑ ڈالرز کی رقم شادی پر خرچ کردی
اتنا ہی نہیں بادشاہ نے اپنی لاڈلی بیٹی کے لئے سونے کا ایسا لباس بھی بنوایا تھا جس میں وہ کسی ممی کی طرح دکھ رہی تھیں۔ بین القوامی ویب سائٹس کے مطابق بادشاہ عبداللہ نے بیٹی کی شادی پر 30 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کی تھی۔
بیٹی پاس ہوئی تو گاڑی دے دی
اسی طرح کا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر خوب مشہور ہوا جب ایک سعودی رئیس شخص نے اپنی بیٹی کو چھٹی جماعت پاس کرنے پر چمچماتی شاندار گاڑی اور سونے کی چوڑیاں دلائیں۔ جینا نامی لڑکی جب اسکول سے باہر نکلی تو اس کے والد اس کے لئے اس کی اپنی نئی گاڑی لیے انتظار میں تھے۔ ہے نا سعودی والد کا پیار جتانے کا الگ انداز؟