باپ نے سانپ کو مارا تو ناگن نے بیٹے کو ڈس لیا! ناگن کی بدلہ لینے کی اصل کہانی۔۔ واقعہ کہاں پیش آیا؟

image

کہتے ہیں ناگ اور ناگن کی محبت اس قدر مثالی ہوتی ہے کہ اگر دونوں میں سے کسی ایک کو مار دیا جائے تو زندہ رہ جانے والا ساتھی بدلہ ضرور لیتا ہے۔ بھارت میں اس موضوع پر کئی فلمیں بن چکی ہیں اور حال ہی میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کے ایک گھر میں پوچا کے دوران سانپ نکل آیا گھر والوں نے اچانک اتنا خوفناک ناگ دیکھا تو کسی طرح اسے مار کر پھینک دیا لیکن رات میں ایک دوسرے ناگ نے اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے کشوری لال کے 12 سالہ بیٹے کو ڈس لیا جس کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا۔

یہ واقعہ سن کر گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ڈسنے والا سانپ دراصل ناگن ہے جس نے اپنے ساتھی کی موت کا بدلہ لیا ہے اگرچہ یہ بات محض افسانوی ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں لیکن کم پڑھے لکھے اور توہم پرست افراد اس قسم کے من گھڑت قصوں پر یقین رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US