ایوان اکھاڑا بن گیا ۔۔ کے پی اسمبلی میں خاتون رکن کی صوبائی وزیر کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو

image

بدقسمتی سے پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر نعرے بازی، تلخ کلامی، اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آتی ہے جس سے قومی اسمبلی کا تقدس پامال ہوتا ہے۔

اب وہیں پشاور کی خیبرپختونخواہ اسمبلی سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی جس سے ایوان اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

ہاتھا پائی کن کے درمیان پیش آئی؟

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی صوبائی وزیر انور زیب کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی جب کہ نگہت اورکزئی تلخ کلامی کے دوران بے ہوش بھی ہوگئیں تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US